ڈالر مزید مہنگا

June 24, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رحجان، اوپن مارکیٹ میں159روپے سے بڑھ گیا ، بدھ کو انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 25پیسے بڑھ گئی جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 158.00روپے سے بڑھ کر 158.25 روپے اور قیمت فروخت 158.10 روپے سے بڑھ کر 158.35 روپے ہو گئی۔