ڈکیتی کا 24گھنٹے میں سراغ لگا نے پر آر پی او کاایس ایچ او کینٹ کو تعریفی سرٹیفکیٹ

June 24, 2021

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی عمران احمرنے کینٹ کےعلاقہ میں ڈکیتی کی واردات کا 24گھنٹے میں سراغ لگا نے پر ایس ایچ او کینٹ کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیا۔ آر پی او عمران احمر نے ایس ایچ او کینٹ اعزاز عظیم کو اپنے دفتر طلب کیا اور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تعریفی سرٹیفکیٹ دیا۔ آر پی او نے اس موقع پر کہا کہ پولیس کی اس پیشہ وارانہ مہارت سے پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کی فضاء کو مزید تقویت ملی ہے ۔انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹ کا مقصد آپکی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔