اسٹرنگز کے احد نیانی نے شادی کرلی

June 24, 2021

پاکستان کے راک بینڈ اسٹرنگز اور کوک اسٹوڈیو میں بطور ڈرمر فرائض سرانجام دینے والے احد نیانی نے شادی کرلی۔

احد نیانی نے نیسا نامی فری لانس پروڈکشن ڈیزائنر سے شادی کی، رواں برس مارچ میں نیسا اور احد رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے۔


بارات میں جوڑے نے روایتی دلہن دولہے کا لباس زیب تن کیا، دلہن نے لال عروسی جوڑا زیب تن کیا جبکہ دولہے نے اپنے اس بڑے دن کیلئے کالی شیروانی کا انتخاب کیا۔

گزشتہ روز نیسا کی جانب سے جاری پوسٹ میں بتایا گیا کہ ان کی احد سے ملاقات اسٹرنگز کے ایک کنسرٹ میں ہوئی تھی جہاں وہ بطور فوٹوگرافر موجود تھیں۔



انہوں نے کہا کہ 2010 میں ہماری یہ پہلی ملاقات تھی کہ جب احد کا بطور ڈرمر اسٹرنگز کے ساتھ تیسرا کنسرٹ تھا۔

نیسا نے لکھا کہ پہلی ملاقات کے بعد ہم نے ایک سال تک بات نہیں کی، لیکن جب طویل مدت بعد احد کو میرے کار ایکسیڈنٹ کا معلوم ہوا تو اس نے خیریت دریافت کرنے کیلئے مجھے میسج کیا۔

نیسا نے لکھا کہ ستمبر 2020 میں ہماری منگنی ہوئی اور اب باضابطہ طور پر ہم رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔