ثنا جاوید نے عمیر جسوال کی ایک اور شرٹ چُرا لی

June 24, 2021

شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی ثنا جاوید اور عمیر جسوال کے پیار بھرے پیغامات کا تبادلہ ان کے مداحوں کیلئے کسی ٹریٹ سے کم نہیں ہوتا۔

دونوں فنکار بھی مداحوں کی باتوں میں رہنے کیلئے انہیں کچھ نہ کچھ فراہم کرتے رہتے ہیں۔

حال ہی میں ثنا جاوید نے پیلی شرٹ میں ملبوس اپنی ایک سیلفی شیئر کی، سیلفی کو جہاں مداحوں نے خوب پسند کیا وہیں عمیر جسوال کا کمنٹ صارفین کی زیادہ توجہ کا مرکز رہا۔


ثنا جاوید کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے عمیر جسوال نے لکھا کہ ’لو جی ایک اور شرٹ گئی۔‘

یاد رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں ثنا جاوید اور عمیر جسوال رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

ثنا جاوید کا شمار پاکستان کی بہترین اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے، انہوں نے ڈرامہ خانی، رسوائی، زرا یاد کر جیسے بہترین ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔