• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثنا جاوید اور عمیر جسوال نے شادی کرلی

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ ثنا جاوید اور گلوکار عمیر جسوال شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

جوڑی کی جانب سے شادی کی تصدیق اپنے سوشل میڈیا پیغامات کے ذریعے کی گئی، دونوں نے بیک وقت اپنے نکاح کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ’الحمداللّٰہ‘ کا کیپشن دیا۔

View this post on Instagram

Alhamdullilah

A post shared by Umair Jaswal (@umairjaswalofficial) on


ثنا جاوید اور عمیر جسوال کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں دونوں کو شادی کے ملبوسات زیب تن کیے، گلے میں ہار ڈالے ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے مسکراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ثنا جاوید اور عمیر جسوال نے ایک دوسرے کو ٹیگ کرتے ہوئے انسٹاگرام پر اسٹوریز بھی شیئر کیں۔

شوبز جوڑی کی شادی کی تقریب کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی  جس میں قریبی رشتے داروں نے شرکت کی۔

ثنا جاوید اور عمیر جسوال کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں اور مداحوں کی جانب سے دونوں کو مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

View this post on Instagram

Alhamdullilah

A post shared by Sana Javed (@sanajaved.official) on


ملک بھر کی دیگر مشہور و معروف شخصیات بھی ثنا اور عمیر کو شادی کی مبارکباد دینے میں پیش پیش ہیں، اپنے پیغامات میں جوڑی کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

مبارکباد کے پیغامات دینے والوں میں اداکار فیروز خان، بلال عباس خان، کومل عزیز خان، منشا پاشا، ایمن خان، سارہ خان، فلک شبیر، نیلم منیر، مومل شیخ، منال خان، قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد، اداکار عمران اشرف اعوان، ماڈل او اداکارہ صدر کنول اور دیگر شامل ہیں۔


ثنا جاوید کی بہن اور شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ حنا جاوید نے بہن کو نکاح کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ پاک آپ دونوں کو ہمیشہ خوش رکھے۔ (آمین)

دلہن ثنا جاوید کی بہن کی طرح عمیر جسوال کے گھر والے بھی کافی پرجوش اور خوش دکھائی دیے جس کا اظہار انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے کیا۔

دولہے یعنی عمیر جسوال کے بھائی عزیر جسوال نے بھابھی ثنا کو گھر میں خوش آمدید کہا، ایک پوسٹ میں انہوں نے دو بچوں کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’باراتی بچے جو چاچو عمیر جسوال کے نکاح کی تقریب میں شرکت کررہے ہیں۔‘

View this post on Instagram

The baraati boys at umair chaachoos nikkah! @umairjaswalofficial

A post shared by Uzair Jaswal (@uzairjaswalofficial) on


اسی طرح عمیر کے بھائی یاسر جسوال نے بھی بھائی سے محبت کا اظہار کیا اور ساتھ ہی تمام لوگوں سے مسٹر اور مسز جسوال کو ہیلو کہنے کا بھی کہا۔

View this post on Instagram

Love you guys to the moon and back #MashAllah

A post shared by Yasir M Jaswal (@yasirjaswal) on



خیال رہے کہ ثنا جاوید اور گلوکار عمیر جسوال سے متعلق سوشل میڈیا پر افواہیں زیر گردش رہ چکی ہیں کہ دونوں جلد شادی کرلیں گے۔

ان افواہوں کا آغاز اس وقت ہوا تھا جب گلوکار عمیر جسوال نے سالگرہ پر کیک کاٹتے ہوئے ثنا جاوید کا کمنٹ میں شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ انہیں کیک پسند آیا اور بائیک کا رنگ بھی، ساتھ ہی انہوں نے نئی بائیک کے لیے آئیڈیا دینے پر ثنا کا شکریہ بھی ادا کیا۔


اداکارہ نے عمیر کے کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے خوشی ہے آپ کو پسند آیا، سالگرہ کی بہت مبارکباد۔‘

شوبز انڈسٹری کی یہ جوڑی ہمیشہ سے اپنی دوستی کے بارے میں خاموش ہی رہی تھی تاہم یوں اچانک شادی کی خبر نے مداحوں کے شک کو سچ میں تبدیل کر کے خوش کردیا۔

ثنا جاوید کا شمار پاکستان کی بہترین اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے، انہوں نے ڈرامہ خانی، رسوائی، زرا یاد کر جیسے بہترین ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

دوسری جانب عمیر جسوال پاکستان کے جانے مانے گلوکار ہیں،  وہ اپنے میوزک کیریئر میں کئی کنسرٹس کے ساتھ ساتھ کوک اسٹوڈیو میں بھی پرفارم کرچکے ہیں۔

تازہ ترین