لاہور دھماکا، ملوث مشکوک شخص زیرِ حراست

June 24, 2021

گزشتہ روز لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ہونے والے دھماکے میں ملوث ہونے کے شبہے میں حساس ادارے نے لاہور ایئر پورٹ سے مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق مشکوک شخص کو کراچی جانے والی پرواز سے آف لوڈ کیا گیا۔

مشکوک شخص کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زیرِحراست مشکوک شخص مبینہ طور پر لاہور دھماکے میں ملوث ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کے گھر کے قریب گزشتہ روز بارود سے بھری گاڑی میں دھماکا کیا گیا تھا۔

دھماکے کے نتیجے میں بچے سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 24 زخمی ہوئے تھے۔