• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور دھماکا: بارود سے بھری گاڑی کی تصویر سامنے آ گئی

لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات میں پیش رفت سامنے آئی ہے،دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے والی گاڑی کی تصویر سامنے آ گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی اداروں نے گاڑی کی تصویر بابو صابو ناکے پر سیف سٹی کیمروں سے حاصل کی۔

دھماکا خیز مواد لانے والی ممکنہ گاڑی براستہ موٹر وے لاہور میں داخل ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑی کو جب چیک کیا گیا تو اس میں بارودی مواد نہیں تھا، گاڑی میں بارودی مواد کس مقام سے رکھا گیا تحقیقات جاری ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی 2010ء میں ڈکیتی میں چھینی گئی تھی۔

گاڑی چھیننے کی واردات کا مقدمہ گوجرانوالہ کے تھانہ کینٹ میں درج ہے۔

تازہ ترین