وزیر اعظم کی اجازت سے آصف زرداری سے ملا تھا، پرویز الہیٰ

June 24, 2021

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے اجازت لے کر سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کی۔

جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ آصف زرداری نے ان کے کہنے پر پنجاب سے سینیٹ انتخابات کے لیے اپنے ارکان دستبردار کروائے۔

تحریک انصاف کے اگلے انتخابات میں کامیابی کے امکانات کے سوال پر پرویز الہٰی نے ذو معنی انداز میں کہا کہ ضمنی انتخاب کے نتائج سامنے ہیں، اب تو دو سال رہ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی والے باتیں مانتے تو حالات کافی بہتر ہوتے۔