• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکٹرانک ووٹنگ کا عمل شفاف انتخابات کا راستہ ہے، وزیر اعظم عمران خان


وزیراعظم عمران خان  عمران خان کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ کا عمل شفاف انتخابات کا راستہ ہے۔

عمران خان کی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے، جہاں انہوں نے ارکان اسمبلی اور وزراء سے ملاقاتیں ‏کیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ کا عمل شفاف انتخابات کا راستہ ہے، انتخابی دھاندلی کو روکنے کیلئے پہلی بار حکومت بھرپور کوشش کررہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے پارلیمنٹ ہاؤس میں اپنے چیمبر میں ارکان اسمبلی اور وزرا ‏سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں، جس میں ملکی سیاسی صورت حال، بجٹ میں عوام کے ریلیف ‏اورصنعتوں کی سہولت و ترقی کے لئے شامل اقدامات پرگفتگو کی گئی۔

 عمران خان کو موجودہ حکومت کے اقدامات کے نتیجے میں ٹیکسٹائل کے شعبہ جات کےفروغ ‏اورترقی، برآمدات میں شعبے کے کردارسے متعلق تفصیلی بریف کیا گیا۔ بجٹ اورقانون ‏سازی میں خواتین ارکان اسمبلی کے مثبت کردار پر گفتگو بھی کی گئی۔

عمران خان سے وفاقی وزرا فواد چوہدری، فرخ حبیب اور مشیر بابراعوان نے بھی ‏ملاقات کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں الیکڑانک ووٹنگ ‏پرہونے والی پیش رفت پر قوم کی نظریں ہیں۔

بابر اعوان نے کہا کہ شفاف انتخابات ‏اور اوورسیز پاکستانیوں سے کیا گیا وعدہ ہر صورت پورا کیا جائیگا، قانون سازی حتمی ‏مرحلے میں ہے، الیکشن کمیشن سمیت اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جارہا ہے، ‏اپوزیشن کے ہتھکنڈے منشور پر عمل درآمد سے نہیں روک سکتے۔ ‏

تازہ ترین