ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق وزیراعظم کے بیان پر حنا ربانی کی تنقید

June 24, 2021

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما حنا ربانی کھر نے جوہری ہتھیاروں سے متعلق بیان پر وزیراعظم کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

حنا ربانی کھر نے کہا کہ عمران خان وہ مشہور بیان بھول گئے کہ گھاس کھائیں گے مگر اپنا تحفظ کریں گے۔

حنا ربانی نے کہا کہ پاکستان ایٹمی ہتھیاروں سے پاک خطہ چاہتا ہے مگر اس کا یہ طریقہ نہیں جو عمران خان کر رہے ہیں۔