امتحانات میں تاخیر، پاکستان نرسنگ کونسل نے سیکریٹری صحت کو خط لکھ دیا

June 25, 2021

کراچی (بابر اعوان/اسٹاف رپورٹر) پاکستان نرسنگ کونسل نے سندھ میں نرسنگ کےامتحانات میں تاخیر پر کنٹرولر نرسنگ کی تعیناتی کا مطالبہ کر دیا ہے، پی این سی کی رجسٹرار فوزیہ مشتاق نے سیکریٹری صحت سندھ ڈاکٹر کاظم حسین جتوئی کو گزشتہ روز ایک مکتوب ارسال کیا جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ کورونا وباء کی وجہ سے دنیا بھر میں طلبا کی پڑھائی متاثر ہوئی ہے لیکن سندھ میں نرسنگ کے امتحانات گزشتہ تین برسوں سے نہیں ہوئے جس میں مذید تاخیر ہو رہی ہے۔