مریم کا مطالبہ جائز نہیں، نواز شریف کو واپس آنا چاہئے تھا، تجزیہ کار

June 25, 2021


کراچی (ٹی وی رپورٹ)ممتاز تجزیہ کاروں کا کہناہے کہ نوازشریف کی زندگی کے تحفظ کامریم نواز کا مطالبہ جائز نہیں ‘نوازشریف کو وطن واپس آنا چاہئے تھا‘ پنجاب میں پیپلزپارٹی کی واپسی آسان نہیں ‘آصف زرداری کا دورہ لاہور اور سیاسی سرگرمیاں آئندہ الیکشن کی تیاریوں کا حصہ ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار مظہر عباس ‘محمل سرفراز‘ارشاد بھٹی اور حفیظ اللہ نیازی نے جیونیوزکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کیا۔