نیشنل ٹیکنالوجی کونسل کی ٹیم کا ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کا دورہ

June 25, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں نیشنل ٹیکنالوجی کو نسل کی ٹیم نے بی ایس سی ایگرو انڈسٹریل انجینئرنگ ٹیکنالوجی کا انٹریرم ڈگری پروگرام کا معائنہ کیا۔ ٹیم میں نیشنل ٹیکنالوجی کونسل کی جانب سے ڈاکٹر عبدالعزیز مظہر، پرفیسر ڈاکٹر اللہ بخش اور فہد امین شامل تھے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے یونیورسٹی میں ہونے والے تعلیم و تدریس کے بارے آگاہ کیا۔ دورے کے موقع پر نیشنل ٹیکنالوجی کونسل ٹیم نے پاکستان کے اس منفرد ڈگری پروگرام کو سراہا اور اس پروگرام سے انڈسٹری کو ہونے والے فوائد پر اطمینان کا اظہار کیا۔