ٹرینوں میں بغیر ٹکٹ سفر، 80 مسافر پکڑے گئے

June 25, 2021

پاکستان ریلوے نے بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے۔

ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق انتظامیہ نے ٹرینوں میں بغیر ٹکٹس سفر کرنے و الے مسافروں کے خلاف کارروائی کی ہے۔

ترجمان کے مطابق انتظامیہ نے مختلف ٹرینوں میں بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے 80 مسافروں کو پکڑا ہے۔

ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں پر کرائے اور جرمانے کی مد میں 24 ہزار 120 روپے وصول کیے گئے۔