بلاول بھٹو کا اسپیکر قومی اسمبلی کے فیصلے کا خیرمقدم

June 28, 2021

پاکستان پیپلز پارٹی اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انھوں نے ایوان میں متعلقہ محکموں اور اداروں کی جانب سے پارلیمان کو افغانستان کی صورت حال سے متعلق آگاہ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

اس پر ہم اسپیکر کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں اور اس موضوع کے حوالے سے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔