کورنگی میں اسسٹنٹ کمشنر کے چھاپے کے دوران پولیس اہلکاروں نے دودھ کی دکان لوٹ لی

June 28, 2021


کراچی کے علاقے کورنگی پی این ٹی سوسائٹی میں اسسٹنٹ کمشنر کے چھاپے کے دوران پولیس اہلکاروں نے دودھ کی دکان لوٹ لی۔

واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد چاروں اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ایس ایس پی کورنگی شاہجہان خان کے مطابق دودھ کی دکانوں کی کوالٹی اور ریٹ چیک کرنے کے لیے علاقے کے اسسٹنٹ کمشنر نے کورنگی پی این ٹی سوسائٹی میں چھاپہ مارا۔

اس دوران ان کے ساتھ سیکورٹی پر مامور چار پولیس اہلکاروں نے دکان کے اندر گھس کر رقم لوٹ لی۔ شکایت ملنے پر پولیس حکام نے دکان کی سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کی تو چاروں پولیس اہلکار واردات میں ملوث پائے گئے۔

جس پر ایس ایس پی کورنگی نے انہیں معطل کرکے گرفتار کرلیا ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں