کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کا بہت بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا ہے، شیخ رشید

June 28, 2021


وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کا بہت بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا ہے۔

شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ نیٹ ورک ملک میں دہشت گردی کرنا چاہتا تھا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ یقینی طور پر اس میں بھارتی خفیہ ایجنسی را ملوث ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ وہ اپنی موجودگی دکھانا چاہتے تھے لیکن ہماری فورسز اور ایجنسیاں متحرک ہیں۔