کراچی، جامعہ الرشید میں ویکسینیشن کا آغاز

June 29, 2021

شہر قائد کراچی کے علاقے احسن آباد میں واقع دینی درس گاہ جامعہ الرشید میں کورونا سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

جامعہ کی انتظامیہ کے مطابق یہ کراچی کا پہلا مدرسہ ہے جہاں ادارے کی سطح پر ویکسینیشن کرائی جارہی ہے، مدرسے میں 2 ہزار سے زائد طلباء اور اساتذہ کو ویکسین لگائی جائے گی۔

انتظامیہ جامعہ کے مطابق ویکسینیشن کے پہلے روز جامعہ الرشید میں گہما گہمی ہے، طلباء کی بڑی تعداد نے ویکسینیشن کے لیے رجسٹریشن کرائی ہے۔

انتظامیہ جامعہ کا بتانا ہے کہ طلباء اور اساتذہ کو ’کین سائنو‘ ویکسین کی سنگل ڈوز لگائی جائے گی، جامعہ میں دو سے تین روز میں ویکسینیشن کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔