یورو فٹبال، فرانس اور جرمنی کو شکست

June 30, 2021

بخارسٹ (جنگ نیوز) سوئٹزرلینڈ نے حیران کن فتح حاصل کرکے عالمی چیمپئن فرانس کو یورو کپ سے باہر کردیا۔ سوئس ٹیم نے مقابلہ پینالٹی ککس پر 4-5 سے جیت کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ۔ وہ 83 برس بعد بڑے ایونٹ کے اس مرحلے تک پہنچی ہے۔ مقررہ وقت تک مقابلہ 3-3 سے برابر تھا۔ادھر انگلینڈ نے جرمنی کو 2 گول سے ہراکر کوارٹرفائنل کا ٹکٹ کٹالیا۔ انگلینڈ کی جانب سے رحیم اسٹرلنگ اور ہیری کین نے گول کیے