لاہور: بچوں کے شور کرنے پر فائرنگ کرنے والے 90 سالہ بزرگ کو سزائے موت کا حکم

June 30, 2021

لاہور میں بچوں کے گلی میں شور کرنے پر فائرنگ کرنے والے 90 سالہ بزرگ کو سزائے موت کا حکم دے دیا۔

سیشن کورٹ نے 90 سال کے گاما کو سزائے موت اور سات لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

مجرم نے بچوں کے شور مچانے پر فائرنگ کی، جس سے ایک بچہ ہلاک ہوگیا جبکہ دو افراد زخمی بھی ہوئے۔