ایف بی آر، آن لائن انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کیلئے فارم جاری

July 02, 2021

ایف بی آر، آن لائن انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کیلئے فارم جاری

اسلام آباد ( کامرس رپور ٹر ) ایف بی آر نے سال 2021کیلئے آن لائن انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کیلئے فارم جاری کردئیے ہیں ، ٹیکس گزار 30 ستمبر تک انکم ٹیکس گوشوارے داخل کر سکتے ہیں۔ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق تنخواہ داروں اور ایسوسی ایشن آف پرسنز کیلئے الگ فارمز ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیےگئے ہیں، اس کے علاوہ کاروبار ی حضرات کیلئے الگ فارم اپ لوڈ کیےگئے ہیں۔ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ٹیکس گوشوارے آن لائن ویب پورٹل کے ذریعے داخل کیے جا سکتے ہیں،ٹیکس گزاروں کی راہنمائی کیلئے مہم بھی چلائی جائیگی۔انکم ٹیکس گوشوارے سمارٹ فون کےذریعے داخل کیے جاسکتے ہیں۔