ماہرہ خان کے نئے ڈرامے کی پہلی جھلک منظرِ عامر پر

July 14, 2021

طویل عرصے بعد ڈرامہ انڈسٹری میں واپس آنے والی پاکستان کی صفِ اول کی اداکارہ ماہرہ خان کے نئے ڈرامے کا ٹیزر جاری ہوگیا۔

ماہرہ خان کے نئے ڈرامہ سیریل کا ٹیزر نجی ٹی وی چینل کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری کیا گیا ہے جس میں ڈرامے کے چند مناظر کو دِکھا گیا ہے۔

ٹیزر میں ماہرہ خان کے ساتھ خوبرو اداکارہ کبریٰ خان کو بھی دیکھا جاسکتا ہے جو شاید اس ڈرامے میں منفی کردار ادا کریں گی۔

ماہرہ خان کے ڈرامے کا ٹیزر چند گھنٹے قبل ہی جاری کیا گیا ہے جسے اب تک دو لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔

صارفین کا کہنا ہے کہ وہ ماہرہ خان کو ایک بار پھر سے ٹی وی اسکرین پر دیکھنے کے لیے بےحد بےتاب ہیں۔

خیال رہے کہ ماہرہ خان کے نئے پراجیکٹ میں ان کے ساتھ اسکرین پر اداکار عثمان مختار، کبریٰ خان، ہارون شاہد، شمیم ہلالی، زینب قیوم، ہما نواب، لیلیٰ واستی، عمیر رانا اور دیگراداکار اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

ڈرامے کو مشہور ڈرامہ و افسانہ نگار عمیرہ احمد نے لکھا ہے اگرچہ ابھی تک اس ڈرامے کی ریلیز کی تاریخ کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ماہرہ خان اپنی اگلے پراجیکٹ میں ’مہرین‘ کا کردار اداکر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ ہر دلعزیز اداکارہ ماہرہ خان آخری بار 2016ء میں نجی ٹی وی پر نشر ہونے والے ایک مشہور ڈرامے ’بن روئے‘ میں نظر آئی تھیں۔