• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرہ خان کی 5سال بعد TV اسکرین پر واپسی

پاکستان ی سُپر اسٹار ماہرہ خان جو کبھی بھی اپنی شاندار پرفارمنس سے مداحوں کے دل جیتنے میں ناکام نہیں ہوئیں ایک طویل وقفے کے بعد اب ان کی ٹی وی اسکرین پر واپسی سے ان کے مداحوں کا انتظار بہت جلد ختم ہونے والا ہے۔

ماہرہ خان کے نئے پراجیکٹ میں ان کے ساتھ اسکرین پر اداکار عثمان مختار، کبریٰ خان، ہارون شاہد، شمیم ہلالی، زینب قیوم، ہما نواب، لیلیٰ واستی، عمیر رانا اور دیگراداکار اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

ڈرامے کو مشہور ڈرامہ و افسانہ نگار عمیرہ احمد نے لکھا ہے اگرچہ ابھی تک اس ڈرامے کی ریلیز کی تاریخ کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ماہرہ خان اپنی اگلے پراجیکٹ میں ’مہرین‘ کا کردار اداکر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ ہر دلعزیز اداکارہ ماہرہ خان آخری بار 2016ء میں نجی ٹی وی پر نشر ہونے والے ایک مشہور ڈرامے ’بن روئے‘ میں نظر آئی تھیں۔

تازہ ترین