کراچی: مزید 65 افراد میں ڈیلٹا ویرینٹ کی موجودگی کا انکشاف

July 15, 2021


کراچی میں مزید 65 افراد میں کورونا وائرس کے ڈیلٹا ویرینٹ کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

اس سے متعلق بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم جامعہ کراچی میں تحقیق کی گئی ہے۔

اس حوالے سے پروفیسر اقبال چوہدری کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2062 نموں کی جانچ کی گئی۔

انھوں نے بتایا کہ ان میں 163 نمونے مثبت آئے، جبکہ ان میں سے 65 نمونے ایسے ہیں جن میں کورونا وائرس کے ڈیلٹا ویرینٹ کی نشاندہی ہوئی ہے۔