آزاد کشمیر کے جلسوں میں علی امین کی شرکت اور تقریر پر پابندی

July 16, 2021

آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کو آزاد کشمیر کی حدود سے نکل جانے کا حکم دے دیا۔

آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری کو لکھے گئے خط میں کہا کہ علی امین گنڈا پور کی جلسے جلوسوں میں شرکت اور تقریر پر پابندی لگا دی ہے۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ وفاقی وزیر کی آزاد کشمیر میں تقریر سے امن و امان کا مسئلہ پیدا ہورہا ہے۔

الیکشن کمیشن کی ہدایات پر فوری عمل درآمد کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔