پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز، فیصلہ کن میچ کل

July 19, 2021


پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ کل مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز ایک، ایک سے برابر ہے۔

قومی ٹیم کے کھلاڑی لیڈز سے میزبان شہر پہنچ گئے، پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی بدستور ان فٹ ہیں اور ان کی تیسرے مقابلے میں بھی شرکت مشکوک دکھائی دے رہی ہے۔

خیال رہے کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 31 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں انگلینڈ 45 رنز سے فاتح رہا۔

یاد رہے کہ پاکستان ٹیم نے اپنے پہلے دونوں میچز میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

حسن علی بائیں پیر میں کنچھاؤ کی وجہ سے پہلے دو میچز نہیں کھیل سکے تھے جبکہ تیسرے میچ میں بھی ان کی شرکت مشکوک ہے۔

انگلینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں تین تبدیلیوں کے ساتھ پاکستان کو شکست دی، تاہم امکان ہے کہ وہ اسی کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے دس بجے شروع ہوگا۔