طالبان نے ظاہر کر دیا انہیں امن کی کوئی خواہش نہیں، اشرف غنی

July 20, 2021

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے عیدالاضحیٰ کی نماز کے بعد خطاب میں کہا کہ طالبان نے ظاہر کر دیا کہ انہیں امن کی کوئی خواہش نہیں۔

افغان صدر نے کہا کہ یہ عید افغان فوج کی قربانیوں ،جرات کےاحترام میں انکے نام کی ہے، گزشتہ ہفتےحالیہ صورتحال پر قابو پانےکیلئے منصوبہ بندی پر کام کرتا رہا۔

اشرف غنی نے کہا کہ ملک میں ملیشیا بنانے اور آمریت کی کوئی جگہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ طالبان نےظاہرکردیا انہیں امن کی کوئی خواہش نہیں، ہم اسی بنیاد پر فیصلےکریں گے۔

واضح رہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں عیدالاضحیٰ کے دن نماز کی ادائیگی کے وقت صدارتی محل کے قریب راکٹ حملہ کیا گیا۔

افغان میڈیا کے مطابق راکٹ صدارتی محل کےقریب داغے گئے، حملے کے وقت صدارتی محل میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی جارہی تھی ، صدارتی محل کےقریب کم از کم 2 راکٹ داغے گئے۔