ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے حج بیت اللّٰہ کے موقع پر جاری پیغام میں کہا کہ منیٰ میں شیطان کو کنکریاں مارنا توممکن نہیں لیکن ہرجگہ تسلط پسند شیطانوں کو مار بھگانا ممکن ہے۔
انہوں نے کہا اپنے پیغام میں کہا کہ حج رموز و اسرار سے بھری عبادت ہے جو ہمیں صراط مستقیم سے روشناس کراتا ہے۔
ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ صراط مستقیم خدا کی قدرت، مجاہدت پر یقین، فتح کی بھرپور امید کا راستہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سال حج میسر نہیں لیکن رب کی طرف توجہ،خضوع وخشوع، استغفار میسر ہے۔
آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا کہ مغربی طاقتوں کی دھونس، دخل اندازی اور شرپسندی کی مزاحمت کرنی چاہیے۔