سجل علی کے لیے جھانوی کپور کا پیار

July 20, 2021

آنجہانی بھارتی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور نے سجل علی کے لیے پیار بھرا میسج کیا۔

سجل علی نے اپنی ایک خوبصورت تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی، جس پر مداحوں کی جانب سے اسے دل کی ایموجی کے ساتھ خوب پسند کیا گیا۔

ان ہی مداحوں میں پڑوسی ملک بھارت کی ابھرتی ہوئی اداکارہ اور آنجہانی سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور نے بھی اپنا ردِ عمل دیا۔

انھوں نے سجل علی کی تصویر پر دل کی ایموجی کا کمنٹ کیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انھیں سجل کی یہ تصویر پسند آئی اور انھوں نے ان کے لیے پیار بھیجا ہے۔