برطانیہ دو بحری جنگی جہاز ایشیائی سمندر میں تعینات کریگا

July 21, 2021

کراچی (نیوز ڈیسک) برطانیہ نے اعلان کیا ہے کہ ستمبر میں جب ملکہ برطانیہ کے طیارے کا کیریئر اور حفاظتی کشتیاں جاپان پہنچیں گی تو اس وقت وہ اپنے دو بحری جنگی جہاز مستقل طور پر ایشیائی سمندر میں تعینات کرے گا۔ جہاں پہلے ہی امریکا اور جاپان کے ساتھ چین بھی اثرانداز ہونے کی کوشش کررہا ہے۔ برطانیہ کے جاپان سے سیکورٹی تعلقات مضبوط ہونے کی وجہ سے کیریئر اسٹرائک گروپ کا ہائی پروفائل دورہ بھی متوقع ہے۔ برطانیہ کے وزیر دفاع بین والس نے اپنے جاپانی ہم منصب نوبئو کیشی کے ہمراہ ٹوکیو میں مشترکہ اعلامیے میں کہا ہے کہ برطانیہ اسٹرائیک گروپ کی افتتاحی تقرری کے بعد مستقل طور پر دو جنگی بحری جہازوں کو خطے میں تعینات کرے گا۔