برطانیہ میں کورونا سے اموات میں اچانک غیرمعمولی اضافہ

July 21, 2021

برطانیہ میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد میں اچانک غیرمعمولی اضافہ ہوگیا۔ مارچ کے بعد پہلی بار ایک ہی روز میں چھیانوے اموات ہوئیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق تقریباً سنتالیس ہزار نئے کورونا وائرس کے کیسز بھی سامنے آئے ہیں۔ اسپتال میں داخل کیے جانیوالے ساٹھ فیصد افراد نے ویکسین نہیں لگوائی تھی۔

رپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں کورونا کیسز کے لحاظ سے برطانیہ کا چھٹا نمبر ہے۔