کراچی: آلائشیں اٹھانے کا انتظام سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کے سپرد

July 21, 2021

کراچی میں آلائشیں اٹھانے کا انتظام سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کے سپرد کردیا گیا۔

عیدالاضحیٰ کے موقع پر کراچی میں آلائشیں اٹھانے کے انتظامات سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کے سپرد کیے گئے ہیں۔

شہر بھر میں 85 کلیکشن پوائنٹس سے الائشیں لینڈ فل سائٹس منتقل کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ پاکستان بھر میں مسلمان آج عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام سے منا رہے ہیں۔