کراچی، عید کے دن بھی ملیر میں بجلی کی فراہمی بند

July 21, 2021

کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ رفاع عام اور ملحقہ علاقوں میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر بھی بجلی کی فراہمی بند ہے۔

اس حوالے سے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات سے ملیرہالٹ، رفاع عام میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے۔

علاقہ مکینوں نے کہا کہ کے الیکٹرک بجلی کی بندش کی کوئی وجہ بھی نہیں بتارہی۔

عید الاضحیٰ کی تیاریوں اور قربانی میں مصروف شہریوں کو بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شدید پریشانی کا سامنا پڑ رہا ہے۔

دوسری جانب قیوم آباد کے علاقے میں آج صبح سے گیس کی فراہمی بند ہے۔