مادھوی نے سنگِ میل عبور کرلیا

July 21, 2021

ماضی میں بالی ووڈ کو سُپر ہٹ فلمیں دینے والی بھارتی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے اداکاری کی دُنیا کے بعد اب یوٹیوب پر بھی سنگِ میل عبور کرلیا ہے۔

مادھوری ڈکشٹ کے یوٹیوب چینل پر سبسکرائبر کی تعداد ایک ملین یعنی 10 لاکھ ہوگئی ہے اور اس ضمن میں اُنہوں نے اپنے چاہنے والوں کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے چاہنے والوں کے لیے مختصر ویڈیو کلپ شیئر کی ہے جس میں اُنہوں نے کہا کہ ’میریے یوٹیوب چینل پر سبسکرائبرز کی تعداد ایک ملین ہوگئی ہے اور میں اس کے لیے آپ سب کی بہت شُکر گزار ہوں۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’میں آپ سب کے ساتھ اس خصوصی ویڈیو کو شیئر کرنے کے لیے بہت پرجوش ہوں۔‘

مادھوری ڈکشٹ نے مزید کہا کہ ’،میں اُمید کرتی ہوں کہ آپ میری یہ ویڈیو خوب انجوائے کریں گے۔‘

دوسری جانبمادھوری ڈکشٹ بہت جلد ویب سیریز اور اسٹریمنگ سروسز کی روز بروز بڑھتی مقبولیت دیکھ کر ’ویب ڈیبیو‘ دینے کے لیے تیار ہیں۔