• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشہور بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ ویب سیریز اور اسٹریمنگ سروسز کی روز بروز بڑھتی مقبولیت دیکھ کر ’ویب ڈیبیو‘ دینے کے لیے تیار ہیں۔

اس حوالے سے مادھوری ڈکشٹ نے اپنے ایک انٹرویو میں اسٹریمنگ سروسز کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ڈیجیٹل پلیٹ فارم کہانیاں لکھنے اور ترتیب دینے والوں کو آزادی کا احساس دلاتا ہے جو کہ بڑی اسکرین نہیں دیتی ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’پچھلے سال، جب لوگ گھر بیٹھے تھے، تو وہ صرف ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے انٹرٹینمنٹ حاصل کر رہے تھے، یہ لوگوں کو انتخاب کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ اپنی خواہش کے مطابق جب بھی وہ چاہیں فلم ہو یا سیریز دیکھ سکتے ہیں، انٹرٹینمنٹ کے لیے آپ کو کہیں جانے کی ضرورت نہیں ہے۔‘

بھارت میں ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی کامیابی کی تعریف کرتے ہوئے بالی ووڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’جب تخلیقی صلاحیت کی بات آتی ہے تو، ویب اسپیس حقیقی کہانیاں لکھنے والوں کے لیے ایک بہت بڑا موقع ہے۔‘

اداکارہ نے مزید کہا کہ ’آپ کو فلم بنانے میں رکاوٹوں کے بارے میں سوچنے کی ضرورت نہیں ہے کہ کیا یہ تمام ناظرین کو پسند آئے گی، کیا یہ فلم ہِٹ ہوگی،  یہ ساری مجبوریاں اسٹریمنگ سروسز پر موجود نہیں ہیں۔ لہٰذا، آپ اپنی کہانیاں جس طرح آپ چاہتے ہیں بتا سکتے ہیں۔‘

جس سیریز میں اداکارہ اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی ہیں اس کے بارے میں انہوں نے کہا کہ’انہیں خوشی ہے کہ ان کو کردار اور مواد کو تخلیق کرنے کا تھوڑا وقت ملا ہے۔‘

تاہم مادھوری ڈکشٹ جس سیریز میں اداکاری کرنے جارہی ہیں اس کا نام یا مزید تفصیلات منظر عام پر نہیں آئیں۔

تازہ ترین