کاغان: گاڑی کھائی میں جاگری، 2 سیاح جاں بحق، 2 شدید زخمی

July 21, 2021

کاغان کے علاقے شڑاں سے ناران جانے والی سیاحوں کی گاڑی کھائی میں جاگری۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ اس حادثے میں 2 سیاح جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 شدید زخمی ہوئے جنھیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب پولیس نے بتایا کہ حادثہ گاڑی کی بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔