ٹوکیو اولمپکس، ایتھلیٹ ارشد ندیم آج روانہ ہوں گے

July 22, 2021


ٹوکیو اولمپکس میں براہ راست کوالیفائی کرنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم آج ٹوکیو روانہ ہوں گے۔

ارشد ندیم نے روانگی سے پہلے عید کے روز بھی ٹریننگ کی، انہوںنے کہا کہ پاکستان کے لیے جیولین تھرو میں میڈل جیتنا ہے، بھرپور تیاری کی، اب قوم کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ دنیائے کھیل کے سب سے بڑے میلے اولمپکس ایک سال کی تاخیر سے جمعے سے جاپان میں شروع ہو رہے ہیں۔

اولمپکس گیمز میں 206 ممالک کے11 ہزار سے زائد کھلاڑی 8 اگست تک گولڈ، سلور اور برانز میڈلز کے حصول کے لئے کوششیں کریں گے۔