امریکا کی میکسیکو،کینیڈا سرحدیں بند کرنے کی مدت میں توسیع

July 22, 2021


کورونا وبا کے سبب امریکا نے میکسیکو اور کینیڈا کے ساتھ سرحدیں بند کرنے کی مدت میں توسیع کردی۔

رپورٹس کے مطابق میکسیکو اور کینیڈا کے ساتھ سرحدیں 21 اگست تک بند رہیں گی۔

کینیڈا نے اگلے ماہ امریکیوں کے کینیڈا میں داخلے پر پابندی اٹھانے کا اعلان کیا تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے کہا ہے کہ ہم اپنے ملک کے صحت اور طبی ماہرین کی باتوں پر انحصار کرتے ہیں نا کہ دوسرے ممالک کے اقدامات پر۔