عیدالاضحیٰ، دوسرے روز بھی قربانی کی ادائیگی جاری

July 22, 2021

ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز بھی سنت ابراہیمی کے سلسلے میں قربانی کی ادائیگی جاری ہے۔

ملک بھر میں عیدالاضحیٰ انتہائی مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے، کہیں تگڑے بیل گرائے جا رہے ہیں تو کہیں بپھرے اونٹوں کی قربانی کی جا رہی ہے۔

ہر سال کی طرح پہلے دن بات نہ سننے والے اورمنہ مانگا معاوضہ مانگنےوالے قصائیوں کے مزاج بھی نیچےآ گئے ہیں۔

نمکین، بڑی عید پر دعوتوں کے اہتمام کا آغاز آج سے شروع ہے، پہلے روز جانور قربان کرنے والے آج مہمان بنیں گے۔

واضح رہے کہ ملک کے متعدد بڑے شہروں میں بعض مقامات پر اب تک جانوروں کی آلائشیں نہ اٹھائی جاسکی ہیں جس سے تعفن میں اضافہ ہو رہا ہے۔