نوشین شاہ ، کرشمہ اور کرینہ کی بہن قرار

July 22, 2021

پاکستانی اداکارہ نوشین شاہ کی بالی ووڈ بہنوں کی جوڑی کرینہ کپور اور کرشما کپور سے حیران کُن مشابہت نے سوشل میڈیا صارفین کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیاہے۔

اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ایک میم شیئر کی جس میں کرینہ کپور ، کرشمہ کپور کے ہمراہ بالکل ان کی ہمشکل ایک خاتون ہیں۔

صارف نے اس پاکستانی خاتون کو کرشمہ اور کرینہ کی بہن قرار دیتے ہوئے پاکستان اور بھارت کا موازنہ کیا۔

وہ خاتون کوئی اور نہیں بلکہ پاکستانی اداکارہ نوشین شاہ ہیں۔ بالی ووڈ اداکاراؤں سے مشابہہ قرار دیے جانے پر وہ بھی ردعمل دیے بغیر نہ رہ سکیں۔

انہوں نے اپنا ردعمل میں کہا کہ یہ واقعی ایک مزاحیہ بات ہے۔