• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شعیب اختر ہمشکل خاتون کی مشابہت سے انکاری

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کی بھارتی ٹک ٹاک اسٹار سے حیران کُن مشابہت کے چرچے تھے لیکن شعیب اختر نے خود اس پر چُپ سادھ رکھی تھی تاہم اب انہوں نے بھی ردعمل دے دیا۔

شعیب اختر نے بھارتی ٹک ٹاک اسٹار کے مواد کی تعریف تو کی لیکن ساتھ ہی ہمشکل ہونے سے انکار کردیا، انہوں نے کہا کہ کام تو آپ کا بہت اچھا ہے لیکن میرا خیال سے تو ہم دونوں میں تو مشابہت نہیں ہے۔

ٹوئٹر پر شعیب اختر نے اپنی مشابہہ بھارتی ٹک ٹاک اسٹار کی ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انہیں خاتون کا کچھ کام بہت پسند آیا ہے ، وہ ناقابلِ یقین حد تک مزاحیہ ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا صارفین بھارت سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا اسٹار ونیتا کھیلنانی سے شعیب اختر کی حیرت انگیز مماثلت دیکھ کر حیران رہ گئے تھے۔

ونیتا تو اس حیرت انگیز مماثلت کو انجوائے کررہی تھیں تاہم شعیب اختر مشابہت کو ماننے سے ہی انکاری ہیں۔


ونیتا کھیلنانی نامی یہ خاتون حال ہی میں ایسی ویڈیوز میں نظر آئیں جن میں عوام کو مختلف لطائف اور قصّے سنا کر اپنا مؤقف پیش کیا گیا۔

سوشل میڈیا اسٹار نے اپنی ویڈیوز میں یہ بتانے کی کوشش کی کہ جب سوشل میڈیا نہیں ہوا کرتا تھا تو والدین بچوں کی تصویریں کیسے کھینچا کرتے تھے۔

خاتون ٹک ٹاکر نے ویڈیو کا دوسرا ورژن بھی پیش کیا ہے جس میں یہ بتایا گیا کہ میاں بیوی، سوشل میڈیا کی غیر موجودگی میں اپنی تصاویر کیسے کھنچوایا کرتے تھے۔

تازہ ترین