ایک ایک امیدوار نے ٹکٹ 20 کروڑ روپے میں خریدا، سراج الحق

July 22, 2021

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ کشمیر میں انتخابات نہیں بلکہ سلیکشن ہو رہی ہے، ایک ایک امیدوار نے 20 سے 22 کروڑ روپے ٹکٹ کے لیے دیئے۔

ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ تحریک انصاف کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہونے پر جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر نے اپنے سابق امیر رکن قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی کی بنیادی رکنیت منسوخ کردی۔