برطانیہ کا دنیا کے 5 بدعنوان ترین افراد پر پابندیاں لگانے کا اعلان

July 22, 2021

برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب نے اعلان کیا ہے کہ اُن کے ملک نے عالمی سطح پر بدعنوانی روکنے کیلئے 5 افراد پر پابندیاں عائد کردیں۔

لندن سے برطانوی دفتر خارجہ کے مطابق پابندیوں کا شکار ہونے والے افراد کا تعلق اکواٹوریل گنی، زمبابوے، وینزویلا اور عراق سے ہے۔

برطانوی دفتر خارجہ کے مطابق ترقی پذیر ممالک کو وسائل سے محروم کرنے والوں کو ہدف بنایا گیا ہے۔ پانچ میں سے ایک شخص نے محل بنانے، پرائیوٹ جیٹس اور مائیکل جیکسن کے دستانوں پر 275,000 ڈالر اڑائے۔

جبکہ کرپشن میں ملوث ایک اور شخص نے وینزویلا میں پبلک فوڈ پروگرام کا استحصال کیا۔