علی امین گنڈاپور کو الیکشن تک آزاد کشمیر آنے سے روکنے کی درخواست

July 22, 2021

چیف سیکریٹری آزاد کشمیر نے وفاقی حکومت کو خط لکھ کر کہا ہے کہ وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور کو انتخابات تک آزاد کشمیر کا دورہ کرنے سے روکا جائے۔

اس سے قبل ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نے آزاد کشمیر کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 4 امیدواروں کو نااہل قرار دینے کی سفارش کی۔

وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور کی پابندی کے باوجود آزاد کشمیر جلسے میں شرکت پر تحریک انصاف کے 4 امیدواروں کی نااہلی کے لیے سفارش کردی گئی۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نے پی ٹی آئی کے 4 امیدواروں عتیق الرحمان، خواجہ فاروق، راجہ منصور اور چودھری شہزاد کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن کو سفارش کردی۔