فریج، آئی پیڈ اور ٹیلی وژن کی سہولیات سے آراستہ رکشہ

July 23, 2021

بھارتی شہر چنئی سے تعلق رکھنے والے رکشہ ڈرائیور انا درائی اپنےرکشہ کو ایک جدید رکشے میں تبدیل کرتے ہوئےمسافروں کو فریج، آئی پیڈ اور ٹیلی وژن سہولیات فراہم کرتے ہیں۔

انا درائی رکشہ ڈرائیور ہونے کے ساتھ ساتھ ایک موٹیویشنل اسپیکر ، کارپوریٹ ٹرینر اور 7 مرتبہ کے ٹیڈ ایکس اسپیکر بھی ہیں۔


اس منفرد رکشہ کی دھوم سوشل میڈیا پر مچی ہوئی ہے۔

انا درائی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے خاندان کی مالی حالات خراب ہونے کی وجہ سے تعلیم جاری نہ رکھ سکے ،وہ ایک بزنس مین بننا چاہتے تھے مگر ان کے گھر والے انہیں پڑھا نہ سکے اور وہ رکشہ ڈرائیور بن گئے مگر وہ پھر بھی کچھ اچھا کرنا چاہتے تھے اس لیے انہوں نےاپنے رکشے میں یہ تمام سہولیات فراہم کی ہیں۔