اداکارہ میرا کا سیاست میں آنے کا اعلان

July 23, 2021


لالی ووڈ کی مقبول ترین اداکارہ میرا نے سیاست میں آنے کا اعلان کردیا ہے۔

اداکارہ میرا نے جیونیوز سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اُنہوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے۔

میرا نے کہا کہ جلد ہی پی ٹی آئی رہنماؤں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کروں گی۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ شوبز کی دنیا سے دلبرداشتہ ہوکر سیاست میں قدم رکھ رہی ہوں۔