وارداتیں، شہری 36 موٹرسائیکلوں و گاڑیوں، 55 تولہ طلائی زیورات، کرنسی و موبائلز سے محروم

July 24, 2021

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) راولپنڈی اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں چار درجن سے زائد وارداتوں میں31موٹرسائیکلوں ، دو گاڑیوں، 3 رکشوں ، 55تولے سے زائد وزنی طلائی زیورات،ہیرے کی انگوٹھی ، لاکھوں روپے کی نقدی ، موبائل فونوں، گائے اور دیگر قیمتی اشیاسے محروم کردیاگیا۔تھانہ رتہ امرال کے علاقے سے ارسلان ، تھانہ سٹی کے علاقے سے دائود ،تھانہ پیرودہائی کے علاقے سے دانش، وقاص، تھانہ بنی کے علاقے سے رضوان ، عبدالحمید، نیوٹاون کے علاقے سے عدیل ،سعید، صادق آباد کے علاقے سے ّآفاق ، مزمل،مدثرخوش بیگ ،کینٹ کے علاقے سے حمزہ ، نصیر آباد کے علاقے سے عامر ،شفیق ،ایاز،اسامہ ، وقاص ،رحمان، تھانہ آراے بازار کے علاقے سے اللہ راضی ،سلیمان ،ریس کورس کے علاقے سے عثمان،ائیر پورٹ کے علاقے سے وقاص ،حسن ،معیز،تھانہ صدربیرونی کے علاقے سے احتشام ،روات کے علاقے سے مقبول،سول لائن کے علاقے سے یسین ،مورگاہ کے علاقے سے عمیرکے موٹرسائیکل ، تھانہ کینٹ کے علاقے سے اسد کی کار،تھانہ ائیر پورٹ کے علاقے سے قیصر کی گاڑٰی ، تھانہ وارث خان کے علاقے سے کاشف، کامران اورسول لائن کے علاقے سے ارسلان کے رکشے چور لے اڑے۔تھانہ پیرودہائی کے علاقے میں وسیم سے موٹرسائیکل ونقدی ،تھانہ ویسٹرج کے علاقے میں معیز سے موٹر سائیکل ،نقدی وموبائل چھین لیے گئے۔تھانہ صادق آباد کے علاقے میں نادیہ کے گھر سے نقدی ، موبائل اور دیگر اشیاچوری کرلی گئی ، اسی تھانے کی حدود میں کیری ڈبہ میں بیٹھنے والی خاتون کے ساتھ دھوکہ دہی کرتے ہوئے گاڑی میں سوار دیگر خواتین نے نقدی ، موبائل اور طلائی چین ہتھیالی ،سفینہ کے گھر کے تالے توڑ کر 8تولہ زیور، نقدی چوری کرلی ۔تھانہ کینٹ کے علاقے میں شہزاد کی گاڑٰی سے تین لاکھ نوے ہزارروپے ، اوردیگر کاغذات چوری کرلیے گئے ۔تھانہ سول لائن کے علاقے میں آصف کے گھر سے تین تولہ زیور، نقدی اور دیگر اشیاچوری کر لی گئی ۔تھانہ ریس کورس کے علاقے میں معاذ کے گھر کے تالے توڑ کر سوا دو لاکھ روپے کی نقدی چوری کرلی گئی ۔تھانہ روات کے علاقے میں چوہدری امریز کے بھائی قمریز کے گھر کے تالے توڑ کر نو تولہ زیور،دس لاکھ کے پرائز بانڈز اور دیگرسامان مالیتی چودہ لاکھ روپے چوری کرلیے گئے۔تھانہ روات کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار تین مسلح ڈاکوئوں نے قیصر کی گاڑی روک کر ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے اور موبائل چھین لیے ۔تھانہ روات کے علاقے میں شیخ ارسلان کے گھر داخل ہونے ڈاکوئوں نے 35تولہ زیور،دو لاکھ روپے چھین لی مدعی نے جب گاڑی پر ڈاکوئوں کا پیچھا کیاتو ملزمان نے فائرنگ کرکے گاڑی کے ٹائر برسٹ کردئیے اور فرار ہوگئے ۔تھانہ روات کے علاقے میں الطاف کی گائے چور لے اڑے۔روات کے علاقے میں تین مسلح ڈاکوئوں نے احسن کی دکان میں داخل ہوکر بیس ہزارروپے چھین لیے۔تھانہ چونترہ کے علاقے میں دو دمسلح ڈاکوئوں نے زاہد کی دکان میں داخل ہو کر نقدی اورموبائل وغیرہ چھین لیے ، تھانہ روات کے علاقے میں گاڑی میں فیملی کے ہمراہ جانے والے سجاد حیدر کو دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار مسلح ڈاکوئوں نے روکا، بیوی سے زیورات اور ہیرے کی انگوٹھی اتروائی ، ساٹھ ہزارروپے کی نقدی چھین لی ۔تھانہ روات کے ہی علاقے میں ایکس ایل آئی کار میں آنے والے تین نقاب پوش ڈاکوئوں نے راحت بیکرز کے سیکورٹی گارڈ کو تشددکانشانہ بنایابیکری سے دو لاکھ روپے کیش اور سب کے موبائل چھینے اور فرار ہوگئے ۔تھانہ سبزی منڈی کے علاقے میں تین مسلح ڈاکوئوں نے عارف سے نقدی وموبائل ، کورال کے علاقے میں چا رمسلح ڈاکوئوں نے خالد سے تین لاکھ ساٹھ ہزارروپے ، نعمان اکرم سے نقدی وفون مالیتی تین لاکھ 29ہزارروپے چھین لیے تھانہ سہالہ کے علاقے میں فواد کی دکان داخل ہونے والے دو مسلح ڈاکوئوں نے ایک لاکھ نوے ہزارروپے چھین لیے ۔تھانہ آبپارہ کے علاقے میں منصور کی ٹیوٹاگاڑی ،ترنول کے علاقے سے نوازش کا کیری ڈبہ چور لے اڑے ،تھانہ شالیمار کے علاقے میں سعد گھر سے سینٹری سامان چوری کرلیاگیا۔تھانہ کھنہ پولیس کو عمران یوسف نے بتایاکہ مسلح موٹرسائیکل سواروں نے مجھ سے دو عدد موبائی اور نقدی16 ہزار روپے چھین لیے ہیں،تھانہ ترنول پولیس کو ساجد لطیف نے بتایاکہ نامعلوم افراد نے میری گاڑی نمبرRI-780،تھانہ کوہسار پولیس کو طارق محمود نے بتایاکہ محمد احمد اور عدیل اس کی کمپنی کے ملازم ہیں اور سات ایئرکنڈیشن،تین یو پی ایس اور چھ بیٹریوں کے علاوہ دیگر سامان چوری کرلیا جس کی مالیے تقریبا12 لاکھ روپے بنتی ہے،تھانہ رمنا پولیس کو چوہدری محمد ابراہیم نے بتایاکہ نامعلوم افراد نے اس کے گھر سے نقدی اور زیورات مالیتی تقریبا3 لاکھ روپے چوری کرلیے ہیں۔تھانہ لوہی بھیر پولیس نے صفی اللہ کی درخواست پر خرم شہزاد کے خلاف پانچ لاکھ 75ہزارروپے ،تھانہ بہارہ کہو پولیس شاہ خرم خان کی درخواست پر دس لاکھ روپے مالیت کے چیک ڈس آنر ہونے پر مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔ تھانہ بہارہ کہو پولیس نے وقار خان کی رپورٹپر شاہ خرم کے خلاف دس لاکھ روپے چیک ڈس آنر کا مقدمہ درج کر لیا ہے ۔تھانہ سول لائن پولیس نے سلطان کی درخواست پر ندیم ڈار کے خلاف 24لاکھ روپے مالیت، تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے شہباز کی درخواست پر جلال خان کے خلاف چار لاکھ روپے ، تھانہ مری پولیس نے ابرار شاہ کی درخواست پر عمیر قریشی کے خلاف 25لاکھ روپے مالیت کے چیک ڈ س آنر ہونے پر مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔