کراچی، بیوی کے قتل میں ملوث ملزم 7 سال بعد بری

July 24, 2021

کراچی جوڈیشل کمپلیکس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے بیوی کےقتل میں ملوث شوہر کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم اعظم کو بری کردیا۔

سیشن عدالت نےبیوی کےقتل میں ملوث شوہر کےکیس کافیصلہ سنایا، عدالت نے عدم شواہد پر 7 سال بعد ملزم اعظم کو بری کردیا۔

پولیس کے مطابق ملزم سید اعظم پراہلیہ تبسم زہرہ کو قتل کرنے کا الزام تھا، ملزم کے خلاف مقدمہ ملیر سٹی تھانے میں2015میں درج کیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا تھا، ملزم کے خلاف مقدمہ ملیر سٹی تھانے میں 2014 میں درج تھا۔