نور مقدم کا قتل انتہائی افسوسناک، شرمناک اور دردناک ہے،تجزیہ کار

July 25, 2021

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال چند دنوں کے وقفے سے خواتین کے سفاکانہ قتل کے واقعات؟پر تجزیہ کاروں نے کہا کہ نور مقدم کو جس طرح قتل کیا گیا انتہائی افسوسناک، شرمناک اور دردناک ہے۔

ریما عمر نے کہا کہ نور مقدم سفاکانہ قتل کیس میں جتنے گواہ اور شواہد ہیں وہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کیلئے کافی ہیں۔

پولیس نے کیس میں دہشتگردی کی دفعات شامل نہیں کیں جس پر تنقید کی جارہی ہے۔

قانون کے مطابق اگر کوئی شخص جرم کرتے وقت اپنے ہوش و حواس میں نہیں ہے تو یہ اس کا دفاع ہوسکتا ہے۔

ملزم کو امریکی شہریت ہونے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

بینظیر شاہ کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں عورت ظلم کی شکایت کرے تو کوئی اس کا ساتھ نہیں دیتا۔