راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) پولیس نے 29 سماج دشمن دھرلیے، اسلحہ ومنشیات بھی بر آمد کر لی گئی۔ اسلام آ باد پولیس نے مو ٹر سائیکل چوری و دیگر جر ائم میں ملوث پا نچ ملزموں کو گرفتار کرکے مسروقہ مو ٹر سائیکل اور اسلحہ و ایمو نیشن برآمد کرکے مقدما ت درج کرلیے ۔تھانہ بنی پولیس نے جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث 2خواتین سمیت 4 ملزموں کو گرفتار کرلیا۔تھانہ گوجر خان پولیس نے شراب فروش کوگرفتار کرکے 150لٹر شراب برآمد کرلی ۔تھانہ چونترہ پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے 5ملزموں کو گرفتار کرکے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کرلیا۔تھانہ پیرودہائی پولیس نے بذریعہ تاش جواء کھیلنے والے 5قمار باز وں کوگرفتار کرکے دائو پر لگی رقم ، موبائل فونز اور تاش کے پتے برآمد کرلیے۔راولپنڈی پولیس نے 9ملزموں کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 6 پستول 30بور مع ایمونیشن ، ایک کلاشنکوف، کاربین اور45پتنگیں برآمد کر لیں۔